15 جون 2009 - 19:30

ایران اور بولیویا نے ایٹمی توانائی کا حصول تمام ممالک کا قانونی حق قرار دے دیا ہے ۔

ایرانی صدر احمدی نژاد نے لاطینی امریکہ کے دورے کے موقع پر لایاس میں بولیویا کے صدر ایف مورالیس سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استعماری قوتوں کے خلاف متحد رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔

ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا کہ استعماری قوتوں اور دشمنوں کی رکاوٹوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑ ھ رہا ہے ۔

بولیویا کے صدر نے استعماریت کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ۔ ایرانی صدر بعد ازاں ونیز ویلا کے دورے پر روانہ ہوئے۔